اترپردیش کے کانپور شہر میں کل ایک دکان کے نزدیک دو اسکوٹیز میں ایک دھماکے کے بعد 8 افراد زخمی ہو گئے۔ کانپور کے پولیس کمشنر رگھوویر لال نے بتایا کہ دھماکہ دو اسکوٹیز میں ہوا، جو مول گنج کوتوالی کے مصری بازار علاقے میں ایک دوکان کے سامنے کھڑی تھی۔
زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے اور اُنہیں دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ فورنسِک ٹیموں اور بم کو ناکارہ بنانے والا دستہ جائے حادثے پر پہنچ گیا ہے اور معاملات کی تفتیش کر رہا ہے۔×