اترپردیش کے پوِتر شہر ایودھیا میں آج شام نویں سالانہ دیپ اُتسو فیسٹیول کی سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں، جو بھگوان شری رام کی گھر واپسی کی علامت ہے۔ پچھلے سال کے ریکارڈ کو توڑنے کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پورے ایودھیا شہر میں 26 لاکھ سے زیادہ دیے روشن کئے جائیں گے۔
اترپردیش سرکار آج 26 لاکھ 11 ہزار 101 دیے روشن کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کا کام کرے گی۔ اِس کیلئے 33 ہزار رضاکاروں نے پوِتر Saryu کے 56 گھاٹوں پر مجموعی طور پر 28 لاکھ سے زیادہ دِیوں کا انتظام کیا ہے۔
اِس سال اکیس سو ویدا چاریہ بھی لکشمن قلعہ گھاٹ سے نیا گھاٹ تک شاندار آرتی انجام دے کر ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔ اِس کے علاوہ، ملک میں ہی بنائے گئے گیارہ سو ڈرون ایودھیا کے آسمان پر رامائن کی منظر کشی کریں گے اور ایک 3D ہولوگرافک لیزر شو سے اِس کی رونق اور بڑھ جائے گی۔ ایک خصوصی جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں رامائن کے ساتھ موضوعات پر مبنی جھانکیوں کی نمائش کی جائے گی۔
ملک کی مختلف ریاستوں سے لوک رقص اور لوک آرٹ بھی کشش کا بڑا مرکز رہیں گے۔
Site Admin | October 19, 2025 2:54 PM
اترپردیش کے پوِتر شہر ایودھیا میں آج شام سالانہ دیپ اُتسو فیسٹیول منایا جائے گا۔ ریلوے کا محکمہ تہواروں کے دنوں میں مسافروں کی کثیر تعداد کے مدنظر پورے ملک میں 12 ہزار سے زیادہ خصوصی ریل گاڑیاں چلارہا ہے