July 19, 2025 9:43 PM

printer

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج نئی دلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انھوں نے اپنی میٹنگ کو خوش آئند قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ جناب مودی دنیا کے سب سے مقبول وزیر اعظم ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم کی رہنمائی کیلئے تشکر کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے انھوں نے قومی راجدھانی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈّا سے بھی ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔