December 21, 2025 9:54 AM | UP Road Safty

printer

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی ہے کہ 4E ماڈل ایجوکیشن، نفاذ، انجینئرنگ اور ہنگامی حالات میں دیکھ بھال پر توجہ کے ساتھ ریاست گیر پیمانے پر سڑک کے تحفظ کا مہینہ اگلے سال ایک سے 31 جنوری تک منایا جائے گا۔

کل سینئر افسروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ میٹنگ محض ایک رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ اس میں عوام کو خاص طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔ جناب آدتیہ ناتھ نے نومبر 2025 تک ریاست میں 46 ہزار 223 سڑک حادثوں کے سرکاری اعداد و شمار کا ذکر کیا، جس میں 24 ہزار 776 جانین تلف ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعداد انتہائی تشویشناک ہے اور حادثے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے سے پورے کنبے کو زندگی بھر دُکھ اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔×