اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھارتی خلاء باز شُبھانشو شُکلا کا لکھنؤ پہنچنے پر آج خیرمقدم کیا۔ یہ تقریب اترپردیش کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کی جانب سے، Axiom-4 خلائی مشن کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد شُبھانشو کے اپنے آبائی شہر پہنچنے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ اِس موقع پر شُبھانشو شُکلا نے کہا کہ آنے والے وقت میں لوگ NASA کی نہیں بلکہ ISRO کی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کے خلائی مشن کے بعد پیدا ہوئے ماحول سے ملک کے خلائی سفر میں کافی مدد ملے گی۔
Site Admin | August 25, 2025 9:53 PM
اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھارتی خلاء باز شُبھانشو شُکلا کا لکھنؤ پہنچنے پر آج خیرمقدم کیا