اترپردیش کے مقدس شہر وارانسی میں آج ”دیو دیپاولی“ منائی جائے گی۔ یہ تہوار کارتک پورنیما پر منایا جاتاہے جب دریا کے کناروں پر لاکھوں دیے روشن کیے جاتے ہیں۔
دیو دیپاولی کا مطلب ہے، دیوتاؤں کی دیوالی۔ یہ تہوار دیوالی کے 15 دن بعد، کارتک پورنیما پر منایا جاتا ہے۔
ہندو برادری کے عقیدے کے مطابق یہ ایک ایسا دن ہوتاہے کہ جب دیوتا، زمین پر اترتے ہیں، گنگا میں نہاتے ہیں اور شیطان پر، بھگوان شیو کی کامیابی کا جشن منایا جاتا ہے۔x