اترپردیش کے بیشتر ضلعے شدید سردی اور گہرے کہرے کی گرفت میں ہیں۔ اِس کے نتیجے میں کئی ضلعوں میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ لکھنؤ میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ پہلی سے لے کر 12 کلاس تک کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول صبح 9 بجے کے بعد ہی کھلیں گے۔
Jaunpur، اُناؤ، پیلی بھیت، سلطان پور اور کُشی نگر جیسے ضلعوں میں سبھی اسکولوں میں کلاسیں صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گی۔
اِدھر بھارتی موسمیات محکمے نے آج اترپردیش اور بہار میں کہیں گہرا اور کہیں بہت گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدِّنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
موسمیات محکمے کے مطابق اترپردیش میں آج موسم کافی سرد رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ میں بھی آج بہت زیادہ کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اِدھر دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی بدستور بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح سات بجے 387 ریکارڈ کیا گیا۔x