اتر پردیش میں کَل رات دیر گئے بلند شہر میں ایک سڑک حادثے میں 2 خواتین اور ایکبچے سمیت کم از کم 9 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 45 زخمی ہوئے۔ یہ حادثہ Ghatal گاؤوں کے نزدیک اُس وقت پیش آیا، جب ایک Container عقیدتمندوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ایک ٹریکٹر سے جاٹکرایا۔ Gogaji کے یہ عقیدتمند اترپردیش کے کاس گنج سے راجستھان کے Gogamedi جارہے تھے۔
بلند شہر کے SSP دنیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ یہ حادثہ علی گڑھ سرحد کے نزدیک کَل دیر رات تقریباً سوا دو بجے قومی شاہراہ 34 پر پیش آیا۔ تقریباً 60-61 لوگ ایک ٹریکٹر میں کاس گنج سے راجستھان جارہے تھے، پیچھے سے آرہے ایک کنٹینر نے تیز رفتار سے ٹکر ماری، جس کے سبب ٹریکٹر پلٹ گیا اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو Khurja کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ جس ٹرک سے یہ حادثہ پیش آیا وہ پولیس تحویل میں ہے۔×