اترپردیش کے بریلی شہر کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں سماج وادی پارٹی کے وفد کے دورے کے پیش نظر بریلی اور متصلہ ضلعوں میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ پولیس نے گزشتہ مہینے کی 26 تاریخ کو بریلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں آج تک 83 لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ شہر کے ایس پی Manush Pareek کے مطابق پولیس نے توقیر رضا کا میڈیا سنبھالنے والے منیر اِدریسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سے پہلے ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ماتا پرساد پانڈے کو آج صبح لکھنؤ پولیس نے، اُس وقت روک دیا، جب وہ اپنے گھر سے بریلی جانے کی کوشش کررہے تھے۔ پڑوسی ضلع سنبھل میں بھی سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان کو پولیس کے ذریعہ روک دیا گیا۔ انتظامیہ نے سماج وادی پارٹی کے وفد کو علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔×
Site Admin | October 4, 2025 3:22 PM
اترپردیش کے بریلی شہر کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں سماج وادی پارٹی کے وفد کے دورے کے پیش نظر بریلی اور متصلہ ضلعوں میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔