اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں آج صبح سویرے Ausaneshwar مہادیو مندر میں Tin کے سائبان پر بجلی کا تار گِرنے کے بعد بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اس واقعے میں کم از کم دو افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 17 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ساوَن کے پوتر مہینے کے تیسرے سوموار کو درشن کیلئے عقیدتمند قطار میں کھڑے ہوئے تھے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ زخمیوں کے مناسب علاج ومعالجے کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار کنبوں کیلئے 5-5 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ شَشانک ترپاٹھی نے بتایا کہ بجلی کے تاروں پر کچھ بندروں کے کودنے سے یہ تار Tin کے سائبان پر گر گئے تھے۔ اس کے نتیجے میں تقریباً 19 افراد کو بجلی کا کرنٹ لگا۔ کچھ زخمیوں کو تریویدی گنج کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جبکہ کچھ دیگر زخمیوں کو اُن کی نازک حالت کی وجہ سے اعلیٰ طبی مراکز بھیج دیا گیا۔
Site Admin | July 28, 2025 2:46 PM
اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں آج صبح سویرے Ausaneshwar مہادیو مندر میں Tin کے سائبان پر بجلی کا تار گِرنے کے بعد بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی