October 1, 2025 10:29 PM

printer

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بجلی گرنے کے واقعات میں کم از کم 11  لوگوں کی موت ہو گئی۔ بڑے پیمانے پر ہو رہی بارش سے دھان اور آلو کی کھیتی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

لکھنؤ کے ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ فتح پور ضلعے کی مختلف تحصیلوں میں 7 لوگ ہلاک ہو گئے جن میں ایک باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی لوگ موصلادھار بارش کے دوران پیڑوں کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسی دوران بجلی گر پڑی۔ کنوج ضلعے میں بجلی گرنے سے تین جبکہ شروستی میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ اترپردیش کے مختلف حصوں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے ہو رہی بارش سے معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔