ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 9, 2025 10:07 AM | UP Flood

printer

اترپردیش میں پریاگ راج، آگرہ اورمتھرا جیسے ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔

اترپردیش میں پریاگ راج، آگرہ اورمتھرا جیسے ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دریائے جمنا کے پانی سے متھرا کا خطہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وہاں کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے حکم کے مطابق اسکول اور کالج اب بھی بند ہیں۔ متھرا میں کم از کم پانچ ہزار لوگوں نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ مشہور بانکی بہاری مندر کو جانے والا راستہ پوری طرح زیرِ آب ہے۔ آگرہ میں بھی دریائے جمنا کا پانی تاج محل کے احاطے میں آگیا ہے اور دیگر نچلے علاقوں میں بھی پانی بھر  گیا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔