ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2025 10:21 AM | UP Flood

printer

اترپردیش میں موسلا دھار بارش کے سبب، کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں، جس سے 17 ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اترپردیش میں موسلا دھار بارش کے سبب، کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں، جس سے 17 ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے بعد، پورے اتر پردیش میں ریلیف اور بچاؤ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

          پیش ایک رپورٹ۔                             V/C Om Awasthi

اترپردیش میں، سیلاب سے 17 ضلعوں کی 40 تحصیلوں اور 694 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کمشنر بھانو چندر گوسوامی کے مطابق، کانپور نگر، لکھیم پور کھیری، آگرہ، اوریّہ، چترکوٹ، بلیا، باندہ، غازی پور، مرزا پور، پریاگ راج، وارانسی، چندولی، جالون، کانپور دیہات، ہمیر پور، اٹاوہ اور فتح پور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ افسران، حساس اور انتہائی اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔57 ضلعوں میں متاثرہ آبادی کی مدد کیلئے، NDRF کی 14 ٹیمیں، SDRF کی 15 ٹیمیں اور PACکی 48 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ 25 ہزار 586 افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، ریاست میں سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

لکھنؤ سے اوم اوستھی کی رپورٹ کے ساتھ، خبرنامے کیلئے میں…..

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔