ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 4, 2025 9:39 AM | UP Flood

printer

اترپردیش میں لگاتار بارش سے کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے 17 ضلعوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

اترپردیش میں لگاتار بارش سے کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے 17 ضلعوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ حکام انتہائی چوکنا ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔

اترپردیش میں 37 تحصیلوں اور 402 گاؤوں میں سیلاب سے 84 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کمشنر بھانو چندر گوسوامی نے بتایا کہ اس وقت 17 ضلعوں، کانپور نگر، لکھیم پور کھیری، آگرہ اوریہ، چترکوٹ، بلیا، باندہ، غازی پور، مرزا پور، پریاگ راج، وارانسی، چندولی، جالون، کانپور دیہات، ہمیر پور، اٹاوہ اور فتح پور کو سیلاب کا سامنا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کا بڑے پیمانے پر جاری ہے جبکہNDRF،SDRF  اور PAC کے جوان مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ سیلاب سے اب تک 343 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور 4 ہزار 15 ہیکٹیئر کی زمین بھی متاثر ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش میں سیلاب کی صورتحال پر گہری نظر رکھ رہے ہیں۔ ان کی ہدایات پر ریاستی وزراء متاثرہ علاقوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔