اترپردیش میں بھگوان کرشن کی جائے پیدائش پر لوگ بڑے جوش و خروش اور مسرت کے ساتھ جنم اشٹمی منا رہے ہیں۔ شاندار اور رنگارنگ تقریب کو دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ متھرا پہنچے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی آج شری کرشن جنم مہوتسو میں حصہ لیا اور شری کرشن جنم بھومی مندر میں پھول نذر کئے۔ اِس موقع پر انہوں نے 645 کروڑ روپے لاگت کے 118 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور اُن کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں کا مقصد متھرا کے عوام کی زندگی کو خوشحال اور خوشگوار بنانا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ڈبل انجن والی سرکار نے اِس مقدس سرزمین کو ترقی دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔
Site Admin | August 16, 2025 3:07 PM
اترپردیش میں بھگوان کرشن کی جائے پیدائش پر لوگ بڑے جوش و خروش اور مسرت کے ساتھ جنم اشٹمی منا رہے ہیں
