ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اترپردیش میں ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر میں رام Lalla کی مورتی کی پران پرتشٹھا تقریب کے ایک سال مکمل ہونے پر تین روزہ طویل ایک بڑی تقریب آج سے شروع ہو رہی ہے۔

اترپردیش میں ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر میں رام Lalla کی مورتی کی پران پرتشٹھا تقریب کے ایک سال مکمل ہونے پر تین روزہ طویل ایک بڑی تقریب آج سے شروع ہو رہی ہے۔       

وزیراعظم نریندر مودی نے پچھلے سال 22 جنوری کو شری رام جنم بھومی مندر کا افتتاح کیا تھا۔ تاہم ہندو چاند کے کلینڈر کے مطابق آج پران پرتشٹھا کے ایک سال پورا ہونے کی تقریب منائی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پروگرام کا افتتاح کریں گے اور رام Lalla  کی مورتی کی پوجا ارچنا کریں گے۔ اِس کے بعد دیگر رسومات ادا کی جائیں گی۔

ایک رپورٹ

V/C Om Awasti

ایودھیا میں رام Lalla رام پرتشٹھا کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب کے لیے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ پہلے دن رام Lalla کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے پیلے رنگ کے کپڑے پہنائے جائیں گے، جنھیں دلی میں سونے اور چاندی کے تاروں سے بُنا گیا ہے، شری رام مندر ٹرسٹ نے بتایا ہے کہ تقریباً 110 VIPs تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان میں سے کئی لوگ پچھلے سال 22جنوری 2024 کو پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ Angad Tila میں پانچ ہزار افراد کی گنجائش والا ایک جرمن ہینگر ٹینٹ قائم کیا گیا ہے، جہاں سے لوگ عظیم الشان پروگراموں کو دیکھ سکتے ہیں۔

اِن پروگراموں میں ثقافتی کارکردگیاں، روز مرہ کی رسومات اور Mandap اور Yagyashala میں رام کتھا کے پروچن شامل ہیں۔

شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے نے بتایا کہ Angad Tilaمیں تین دن کی تقاریب میں عام لوگوں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

پروگرام کی جگہ پر سجاوٹ کے کام کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ سادھو اور سنتوں کو بھی تقریب میں شامل ہونے کے لیے دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں