January 15, 2026 9:40 AM

printer

اترپردیش میں آج مکرسکرانتی منائی جارہی ہے۔ شدید سردی کے باوجود عقیدتمند پوِتر دریاؤں میں ڈُبکی لگارہے ہیں

اترپردیش میں آج مکرسکرانتی منائی جارہی ہے۔ شدید سردی کے باوجود عقیدتمند پوِتر دریاؤں میں ڈُبکی لگارہے ہیں۔ عقیدتمندوں نے سادھو سنتوں کے ساتھ کَل شام سے پوتر دریاؤں کے گھاٹوں پر جمع ہونا شروع کردیا تھا۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔       V-C Sushil Tiwari

ڈیڑھ ماہ طویل ماگھ میلے کا یہ دوسرا اہم اَشنان ہے۔ یہ ماگھ میلہ گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم کے کنارے پر ہورہا ہے۔ صبح سویرے سے لاکھوں عقیدتمند سنگم میں ڈُبکی لگارہے ہیں اور پوجا اَرچنا کررہے ہیں۔ ماگھ میلہ انتظامیہ، ریلوے اور ریاست کے ٹرانسپورٹ محکمے نے یاتریوں کی سہولت کیلئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ ماگھ میلے میں گنگا میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر کانپور کے گنگا بیراج سے روزانہ 8 ہزار کیوزِک پانی چھوڑا جارہا ہے۔ ماگھ میلہ علاقے میں آج کئی خصوصی پروگرام ہورہے ہیں۔ ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں گھورکھ ناتھ مٹھ میں خصوصی پوجا کی اور کھچڑی پرساد پیش کیا، جس کے بعد مشہور کھچڑی میلہ شروع ہوگیا۔

لکھنؤ سے سشیل چندر تیوار کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……