اترپردیش میں آج لکھنؤ میں ایک چلتی بس میں زبردست آگ لگ جانے کے بعد دو بچوں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ بس بہار سے دلّی آرہی تھی اور لکھنؤ کے موہن لال گنج کے نزدیک کسان پتھ پر اِس میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔ لکھنؤ ساؤتھ کے پولیس کے ڈپٹی کمشنر Nipun اگروال نے کہا کہ موہن لال گنج پولیس اسٹیشن کو بس میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ بس میں تقریباً 70 مسافر تھے۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔×
Site Admin | May 15, 2025 3:58 PM
اترپردیش میں آج لکھنؤ میں ایک چلتی بس میں زبردست آگ لگ جانے کے بعد دو بچوں سمیت کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
