February 26, 2025 9:45 AM | UP Mahashivratri

printer

اترپردیش میں، بھگوان شیوا کوجل ابھیشیک کے لیے صبح سے ہی عقیدتمند وارانسی میں کاشی وشوناتھ دھام سمیت ریاست کے شیو مندروں میں پہنچ رہے ہیں۔

اترپردیش میں، بھگوان شیوا کوجل ابھیشیک کے لیے صبح سے ہی عقیدتمند وارانسی میں کاشی وشوناتھ دھام سمیت ریاست کے شیو مندروں میں پہنچ رہے ہیں۔

مہاشیوراتری کے موقع پر کاشی میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ درشن اور پوجا ارچنا کے علاوہ 7 اکھاڑوں کا جلوس بھی نکالا جائے گا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C OM Awasthi

شیوراتری کے موقع پر، شری وشوناتھ کے درشن اور جل ابھیشیک کے لئے، پوری دنیا سے عقیدتمند کاشی پہنچ رہے ہیں۔ کئی اکھاڑوں کے مہا منڈیلشور اور ناگا سادھو بھگوان شیو کو جل ابھیشک کر رہے ہیں۔ مہا شیوراتری کے موقع پر رات سوا دو بجے بھگوان شیو کے لیے منگل آرتی کی گئی اور رات ساڑھے تین بجے سے مندر کو عقیدتمندوں کے لیے کھول دیا گیا۔

ناگا سادھو مہامنڈیلشور کیلاسانند گیری کی قیادت میں صبح چھ بجے سے بھگوان شیو کے درشن کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ ناگاسادھوؤں کو گیٹ نمبر چار سے اندر جانے دیا جا رہا ہے جبکہ عام عقیدتمندوں کے دیگر دروازوں سے داخل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مہاکمبھ کے سبب، مہاشیوراتری کے موقع پر، اِس مرتبہ 12 سے 15 لاکھ عقیدتمندوں کے کاشی پہنچنے کا امکان ہے۔

مندر انتظامیہ نے عقیدتمندوں کے بہتر طریقے سے درشن کے لیے کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔ سیکیورٹی کے بھی پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ شری کاشی وشوناتھ دھام کے علاقے کوچھ حصوں اور 18 سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بڑی تعداد میں عقیدتمندوں کے وارانسی پہنچنے کے تناظر میں مہا شیوراتری کے اگلے دن روایتی مہاشیو بارات نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔