اترپردیش میں، ابھی تک SIR مہم کے 77 فیصد اعداد و شمار کو ڈیجیٹل شکل دی گئی ہے اور یہ مہم زور شور سے جاری ہے۔ بھارت کے انتخابی کمیشن نے کل اترپردیش میں جاری خصوصی تفصیلی نظر ثانی کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اعلیٰ انتخابی افسر نَودیپ رِنوا اور سبھی انتخابی افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اعلیٰ انتخابی افسر نے بتایا کہ ریاست میں ابھی تک تقریباً 77 فیصد شماریاتی فارموں کو ڈیجیٹل شکل دی جا چکی ہے۔ اِن میں سے 18 ہزار پانچ سو بیاسی BLOs نے اپنا سو فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ اعلیٰ انتخابی افسر نے اپیل کی ہے کہ جن ووٹروں نے اپنے شماریاتی فارم، BLO کو فراہم نہیں کیے ہیں، وہ یہ فارم بھر کر BLO کو جلد از جلد فراہم کر دیں اور آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں۔×