اترپردیش سرکار نے نیپال میں بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں نیپال کی سرحد سے متصل سبھی ضلعوں میں دن رات سخت چوکسی برتنے کا اعلان کیا ہے۔ سرحدی ضلعوں میں سکیورٹی نظام کو مزید مستحکم بنانے کی خاطر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ نیپال میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کی مدد کیلئے لکھنؤ میں پولیس ہیڈکوارٹرس کی امن وقانون شاخ میں ایک خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
سرکار نے تین ہیلپ لائن نمبر اور ایک WhatsApp نمبر جاری کیا ہے، جو دن رات کام کرے گا۔
یہ نمبر اس طرح ہیں:
صفر پانچ دو دو – دو تین نو صفر – دو پانچ سات
دوسرا نمبر ہے:
صفر پانچ دو دو – دو سات دو چار – صفر ایک صفر۔
ایک اور نمبر ہے:
نو چار پانچ چار – چار صفر ایک چھ – سات چار
اس کے علاوہ Whats App نمبر اس طرح ہے:
نو چار پانچ چار – چار صفر ایک چھ – سات چار
اِدھر پولیس کے سوشل میڈیا یونٹ کو بھی یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نیپال سے متعلق کسی بھی طرح کی حساس جانکاری یا پوسٹ وغیرہ پر لگاتار نظر رکھے اور ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کرے۔
اترپردیش کے سات ضلعوں کی سرحدیں نیپال سے متصل ہیں۔ اِن میں شراوستی، بلرام پور، بہرائچ، پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، سِدھارتھ نگر اور مہاراج گنج شامل ہیں۔
Site Admin | September 10, 2025 3:07 PM
اترپردیش سرکار نے نیپال میں بڑھتے ہوئے بحران کے تناظر میں نیپال کی سرحد سے متصل سبھی ضلعوں میں دن رات سخت چوکسی برتنے کا اعلان کیا ہے
