اترپردیش سرکار ریاست میں سبھی یونیورسٹیوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کے زیرِ اہتمام کورسز کو تسلیم کرنے اور داخلے کے عمل کی تحقیقات کرائے گی۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے احکامات کے مطابق ہر ڈویژنل کمشنر اپنے اپنے ڈویژن میں ایک خصوصی جانچ ٹیم قائم کرے گا۔ تحقیقات کے تحت ہر ادارے کو ایک حلف نامہ داخل کرکے یہ بتانا ہوگا کہ وہ صرف اُن کورسز کا اہتمام کر رہا ہے، جنھیں متعلقہ انضباطی اتھارٹی، یونیورسٹی یا بورڈ نے تسلیم کیا ہے۔ غیر قانونی داخلہ یا غیر تسلیم شدہ کورسز کا معاملہ سامنے آنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ اِس طرح کے اداروں کو طلبا سے لی گئی پوری فیس سود کی رقم کے ساتھ واپس کرنا ہوگی۔x
Site Admin | September 9, 2025 10:05 AM | UP-UNIVERSITY
اترپردیش سرکار ریاست میں سبھی یونیورسٹیوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کے زیرِ اہتمام کورسز کو تسلیم کرنے اور داخلے کے عمل کی تحقیقات کرائے گی۔