اترپردیش حکومت کی جانب سے مہاکنبھ واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دیا گیا عدالتی کمیشن، آج پریاگ راج کے سنگم گھاٹ کا دورہ کرے گا۔

اترپردیش حکومت کی جانب سے مہاکنبھ واقعہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دیا گیا عدالتی کمیشن، آج پریاگ راج کے سنگم گھاٹ کا دورہ کرے گا۔ اس دوران کمیشن واقعہ کی وجوہات اور حالات کی جانچ کرے گا اور ایک مہینے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ کمیشن مستقبل میں  اِس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے تجاویز بھی پیش کرے گا۔ اِس تین رُکنی کمیشن کی سربراہی الہ آباد ہائی کورٹ کے سبکدوش جج، جسٹس ہرش کمار کررہے ہیں۔

اس دوران اترپردیش کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور ڈی جی پی پرشانت کمار نے کَل مہا کنبھ کے سنگم گھاٹ کا دورہ کیا، جہاں 30 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مستعد رہے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ امرت اسنان، انتظامات میں کسی خامی کے بغیر خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ زیادہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ افسران کو تعینات کیا جائے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔