اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ صفائی ستھرائی اور صحت کے اُن ورکروں کو 10 ہزار روپئے کا اضافی بونس دیا جائے گا، جنھوں نے مہاکنبھ میں مسلسل خدمات انجام دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے آج پریاگ راج کے مہاکنبھ سے منسلک صفائی ستھرائی، صحت، بس آپریٹرس اور پولیس کے عملے کے افراد کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب یوگی نے اُن ملازمین کی عزت افزائی بھی کی جنھوں نے مہاکنبھ کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ صفائی ستھرائی اور صحت سے متعلق ان ورکروں کو 16 ہزار روپئے ماہانہ دیا جائے گا، جنھیں کم سے کم اجرت نہیں مل رہی ہے۔ اس رقم کو DBT کے ذریعے ان کے کھاتوں میں منتقل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے مہاکنبھ کے دوران روڈ ویز کی بس چلانے والے بس ڈرائیوروں کو بھی اضافی 10 ہزار روپئے کا بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔ جناب یوگی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے فنڈ کی ایک اسکیم کے تحت کشتی بانوں کو کشتیاں فراہم کی جائیں گی۔ اس کیلئے ہر کشی بان کا اندراج کیا جائے گا اور وہ پانچ لاکھ روپئے کا تحفظاتی بیمہ نیز پانچ لاکھ روپئے کا صحت بیمہ بھی حاصل کرسکیں گے۔
Site Admin | February 27, 2025 9:33 PM
اترپردیش حکومت نے مہاکمبھ کے دوران اُن کی مسلسل خدمات کیلئے صفائی ستھرائی اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ورکروں اور بس ڈرائیوروں کو اضافی Bonus دیئے جانے کا اعلان کیا ہے