اترپردیش حکومت نے مختلف ریاستوں میں شدید منفی اثرات کے نتیجے میں بچوں کی اموات کی خبروں کے پیش نظر Shreesan Pharmaceuticals کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے سیرپ Coldrif پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت نے ایسے سیرپ کے سلسلے میں تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، جس کے بعد فوڈ سیفٹی اور ادویات کے بندوبست سے متعلق ادارہ میڈیکل اسٹور پر چھاپے کی کارروائی انجام دے رہا ہے۔ اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور صحت کے وزیر برجیش پاٹھک نے کہا ہے کہ ریاست میں کسی بھی ایسی دوا کی اجازت نہیں دی جائے گی جو معیارات کے مطابق نہ ہوں۔ ادویات کے بندوبست سے متعلق ریاست کے اسسٹنٹ کمشنر نے سبھی Drug انسپکٹرس کو Shreesan Pharmaceuticals کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے سیرپ کے نمونے جمع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ان نمونوں کو جانچ کیلئے لکھنؤ میں لیباریٹری میں بھیجا جائے گا۔
Site Admin | October 6, 2025 9:44 PM
اترپردیش حکومت نے مختلف ریاستوں میں شدید منفی اثرات کے نتیجے میں بچوں کی اموات کی خبروں کے پیش نظر Shreesan Pharmaceuticals کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے سیرپ Coldrif پر پابندی عائد کردی ہے