January 17, 2026 3:33 PM

printer

اترپردیش حکومت نے اس بات کو دہرایا ہے کہ وارانسی کے منی کَرنیکا گھاٹ پر جاری تعمیر نو اور تزئین نو کے کام کے دوران مورتیوں کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے

اترپردیش حکومت نے اس بات کو دہرایا ہے کہ وارانسی کے منی کَرنیکا گھاٹ پر جاری تعمیر نو اور تزئین نو کے کام کے دوران مورتیوں کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ شہری ترقی کے ریاستی وزیر اے کے شرما نے کہا ہے کہ منی کرنیکا گھاٹ علاقے میں بنیادی سہولتوں کا فقدان تھا، جس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے لوگوں کو زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے تعمیر نو اور تزئین نو کا کام شروع کیا۔ ضلع مجسٹریٹ ستیندر کمار نے بھی کہا ہے کہ تعمیر نو کے جاری کام کے دوران کسی مورتی کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں سوشل میڈیا پر گمراہ کُن اور بے بنیاد دعوے گردش کررہے ہیں، جن کا زمین پر حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جناب کمار نے مزید کہا کہ ترقی نو کے منصوبے کے تحت جاری تعمیر نو کے کام کے دوران گھاٹ پر دیواروں میں لگے کچھ فن پاروں کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم اس طرح کے سبھی فن پارے اور مورتیاں محکمہ ثقافت کی جانب سے محفوظ کرلی گئی ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور کام مکمل ہونے کے بعد انہیں اُن کی اصل شکل میں دوبارہ نصب کردیا جائے گا۔

Byte: DM

اس دوران کاشیVidvat  پریشد کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام نارائن دویدی نے حکومت کی کوششوں کی مکمل تائید کی ہے اور کہا ہے کہ اس مہم میں کاشی Vidvat  پریشد حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اس بارے میں پھیلائی جارہی سبھی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔