اترپردیش حکومت نے، ریاست کے وِندھیا اور بُندیل کھنڈ خطّوں میں ہر گھر میں نل کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 15 دسمبر 2025 کی مدّت طے کی ہے۔ اب تک ریاست کے 85 ہزار 364 گاؤوں میں ایک کروڑ 98 لاکھ دیہی گھروں کو نل کے کنکشن دیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں ”جل جیون مشن-ہر گھر نل یوجنا“ کی پیشرفت کا کل جائزہ لینے کے بعد کہا کہ مقررہ تاریخ تک سبھی نل کنکشنوں کی فراہمی کے بعد معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جائے گا۔
اس دوران وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ مرحلہ دو اور مرحلہ تین کے پروجیکٹس، جو تقریباً 90 فیصد مکمل ہو چکے ہیں، پہلے مرحلے کی رفتار سے ہی 15 دسمبر تک مکمل کر لیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ باقی ماندہ کام جو کہ 75 فیصد مکمل ہو چکا ہے، مارچ 2026 تک پوری طرح مکمل کر لیا جائے۔×