ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 18, 2025 3:40 PM

printer

اترا کھنڈ میں کَل رات سے لگاتار موسلادھار بارش سے، چمولی ضلعے کے نندنگر خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

اترا کھنڈ میں کَل رات سے لگاتار موسلادھار بارش سے، چمولی ضلعے کے نندنگر خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ نندنگر، نگر پنچایت کے Kuntari وارڈ میں شدید بارش سے 6 گھر پوری طرح تباہ ہوگئے۔ خبروں کے مطابق 5 لوگ لاپتہ ہیں، جبکہ 2 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق کئی افراد اب بھی اپنے گھروں میں پھنسے ہوسکتے ہیں۔

نندنگر اسٹیشن کی پولیس اور انتظامی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں۔ تاہم لگاتار بارش سے راحت اور بچاؤ کوششوں میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے صورتحال بھی مکمل طور پر واضح نہیں ہو پارہی ہے۔ حکام کے مطابق بچاؤ ٹیموں کے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد ہی نقصان کا صحیح اندازہ ہوسکے گا اور لاپتہ افراد کی صحیح تعداد معلوم ہوسکے گی۔ اِس دوران اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کیلئے بھی اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں درمیانے سے تیز بارش سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔×