July 29, 2025 2:47 PM

printer

اترا کھنڈ میں کَل رات سے ریاست کے زیادہ تر حصوں میں رُک رُک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے

اترا کھنڈ میں کَل رات سے ریاست کے زیادہ تر حصوں میں رُک رُک کر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ریاست کے زیاد تر حصوں میں شدید بارش کے تناظر میں Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔ شدید بارش کے مدِّ نظر لوگوں کو خبردار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
اِس دوران جاری بارش کے الرٹس کی وجہ سے الموڑہ، باگیشور، چمولی، دہرہ دون، ہریدوار، پوڑی، نینی تال، پتھورا گڑھ، رُدرپریاگ، ٹہری اور اتر کاشی کے اضلاع میں ہلکے سے اوسط درجے کے سیلاب کے خطرے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دہرہ دون میں ہنگامی کارروائیوں سے متعلق ریاستی مرکز نے اِن سبھی اض لاع کے ضلع مجسٹریٹ صاحبان کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ضروری احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔