ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2025 9:31 PM

printer

اترا کھنڈ میں، پہاڑی خطے میں متعدد سڑکیں، جن میں دیہی علاقوں کے کچھ اہم راستے بھی شامل ہیں، شدید بارش کی وجہ سے تودے گرنے سے بند ہوگئے ہیں

اترا کھنڈ میں، پہاڑی خطے میں متعدد سڑکیں، جن میں دیہی علاقوں کے کچھ اہم راستے بھی شامل ہیں، شدید بارش کی وجہ سے تودے گرنے سے بند ہوگئے ہیں۔ Rudrprayag-Gaurikund راستے پر زیادہ نقصان کی اطلاع ملی ہے، جہاں Munkatiya پر یہ راستہ بند ہوگیا ہے اور Yamunotri راستے پر Silaiband، Ojri اور Banaas کے نزدیک راستہ بند ہو گیا ہے۔Rudrprayag انتظامیہ، کیدارناتھ یاترا کو محفوظ اور منظم انداذ میں برقرار رکھنے کے لیے سخت نگرانی رکھے ہوئے ہیں۔ SDRF، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں سبھی راستوں پر تعینات کی گئی ہیں، تاکہ یاتریوں اور مقامی لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یہ یقین دہانی کی ہے کہ چار دھام یاترا کا بندوبست، بدلتے ہوئے موسمی حالات کے مطابق کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اِس بات کا اعادہ بھی کیا کہ یاتریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں