اتراکھنڈ کے ہری دُوار میں آج Mansa Devi مندر جانے والے راستے میں بھگدڑ کے واقعے میں چھ افراد کی موت ہوگئی، جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ایک ہائی وولٹیج بجلی کا تار وہاں گرگیا۔ اُس وقت مندر کے اطراف بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ اتراکھنڈ پولیس، قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی ریاستی فورس اور دیگر ایمرجنسی ایجنسیاں وہاں لگی ہوئی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے نزدیک کے اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
Site Admin | July 27, 2025 2:53 PM
اتراکھنڈ کے ہری دُوار میں مانسا دیوی مندر کے راستے میں بھگدڑ کے واقعے میں چھ افراد کی موت ہوگئی