اتراکھنڈ کے کئی خطوں میں آج اور کَل تیز بارش کے امکان کے مدنظر وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سبھی ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چوکس اور مستعد رہیں۔
موسمیات محکمے کے مطابق آج نینی تال، اودھم سنگھ نگر، چمپاوَت اور پوڑی گڑھوال ضلعوں میں کچھ مقامات پر شدید سے لے کر بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ اِدھر دہرہ دون، ٹہری، پوڑی اور ہری دُوار ضلعے میں کہیں کہیں کَل تیز بارش ہونے کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اِدھر چار دھام یاترا جانے والے سبھی راستے کھلے ہیں اور یاترا خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔ x