اتراکھنڈ میں چمولی ضلعے کے Mana گاؤں کے نزدیک آج صبح بڑے پیمانے پر برف کے تودے گرنے سے پھنسے ہوئے 32 ورکروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ BRO کمانڈر اَنکور مہاجن نے آکاشوانی کو بتایا کہ ITBP، NDRF، SDRF اور بھارتی فوج کی ٹیمیں، باقیماندہ ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے تلاشی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ البتہ خراب موسم، اِن کوششوں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے بات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دہرہ دون میں اسٹیٹ ایمرجنسی کنٹرول روم میں باؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور دیگر ایجنسیاں، پھنسے ہوئے ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔
ہماچل پردیش میں مسلسل موسلا دھار بارش اور برفباری کی وجہ سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ مٹی کے تودے گرنے اور برف جمع ہونے کی وجہ سے ریاست بھر میں 200 سے زیادہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں، جبکہ 250 زیادہ بجلی کے ٹرانسفارمرس نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری سیلسیس تک کی کمی آئی ہے۔
Site Admin | February 28, 2025 9:39 PM
اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں برف کے تودے گرنے کے ایک بڑے واقعے میں پھنسے ہوئے 32 ورکروں کو بچا لیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں شدید بارش اور برفباری جاری ہے