August 23, 2025 2:50 PM

printer

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بادل پھٹ جانے کے واقعے سے Tharali تحصیل میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں بادل پھٹ جانے کے واقعے سے Tharali تحصیل میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ رہائشی عمارتیں، دکانیں، سرکاری ادارے حتیٰ کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ اور تحصیل دفتر بھی ملبے میں دب گئے ہیں۔ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ موسلادھار بارش سے آس پاس کا علاقہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ان حالات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آج بارہویں جماعت تک کے تمام اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے اور آنگن واڑی مرکز بھی Tharali تحصیل میں بند رہیں گے۔ ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ وویک پرکاش نے آکاشوانی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لوگوں کیلئے امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

SB – 0905 – Dehradun Vivek Byte

اِسی دوران موسمیات کے محکمے نے دہرہ دون، نینی تال، باگیشور اور پِتھورا گڑھ اور کچھ دوسرے علاقوں میں تیز سے بہت تیز بارش کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ x