March 1, 2025 3:16 PM

printer

اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے کے منا گاؤں میں بچاؤ  ٓاور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے کے Mana گاؤں میں بچاؤ  ٓاور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک 49 ورکروں کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ باقی 6 ورکروں کا پتہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی، جوشی مَٹھ جارہے ہیں، جہاں وہ بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیں گے اور ضروری ہدایات جاری کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے، وزیر اعلیٰ دھامی سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے ریاست میں موسم کی صورتحال کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ مرکزی سرکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔ کَل صبح بڑے پیمانے پر برف کے تودے گرنے سے 55 ورکرز پھنس گئے تھے، جس کے بعد چیلنج بھری صورتحال میں وسیع بچاؤ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ x