اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں پوَتر بدری ناتھ مندر کے کپاٹ آج موسمِ سرما کیلئے بند ہو جائیں گے۔ اس طرح اس سال کی چار دھام یاترا بھی باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو جائے گی۔
اس موقعے پر مندر کو تقریباً 12 ٹن پھولوں سے سجایا گیا ہے۔ اس یادگار موقعے کا نظارہ کرنے کیلئے بڑی تعداد میں عقیدتمند بدری ناتھ پہنچے ہیں۔ کل لکشمی مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ اس سال کی چار دھام یاترا 30 اپریل کو شروع ہوئی تھی۔ اِدھر کیدارناتھ، گنگوتری اور یمنوتری مندر موسمِ سرما کیلئے پہلے ہی بند کر دیے گئے ہیں۔ اس سال کی یاترا میں 51 لاکھ عقیدتمند چار دھام مندروں میں پہنچے، جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے سال یہ تعداد 48 لاکھ رہی تھی۔ اس سال ساڑھے 16 لاکھ سے زیادہ عقیدتمند اکیلے بدری ناتھ مندر گئے۔