اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں تھَرالی کے مقام پر راحت اور بچاؤ کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ وہاں موسلادھار بارش کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے 150 سے زیادہ لوگوں کو امدادی کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے۔ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے امدادی کارروائی کا جائزہ لینے کے بعد حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر امداد فراہم کریں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے پانچ – پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے اور اتنی ہی رقم کا معاوضہ، اُن کنبوں کو دیا جائے گا، جن کے مکان تباہ ہوگئے ہیں۔
چمولی کے ضلع مجسٹریٹ سندیپ تیواری نے بتایا کہ بجلی اور طبی سہولیات پوری طرح کام کررہی ہیں۔
اِدھر موسمیات محکمے نے اتراکھنڈ کے کئی حصوں میں آج اور کَل شدید بارش کے امکان کے مدنظر اورینج اور Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔
Site Admin | August 24, 2025 2:42 PM
اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں تھَرالی کے مقام پر راحت اور بچاؤ کارروائی زور و شور سے جاری ہے