اتراکھنڈ میں چمولی ضلعے کے مانا گاؤں کے نزدیک برف کے تودے کھسکنے کی وجہ سے BRO کیمپ میں پھنسے ہوئے کارکنوں کو باہر نکالنے کے تیسرے دن بچاؤ ٹیم نے چار لاپتہ ورکروں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ اِس کے ساتھ ہی تین دنوں سے جاری بچاؤ کارروائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ اِس حادثے میں کل 8 لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ 46 ورکر، جو برف کے تودے میں پھنسے ہوئے تھے، انہیں بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ کُل 54 ورکر اس حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ چیلنجوں سے بھری یہ کارروائی، سرکار، انتظامیہ، فوج اور دیگر بچاؤ ٹیموں کے مشترکہ تعاون سے انجام دی گئی ہے۔
جمعہ کی صبح کو مانا گاؤں کے قریب زیر تعمیر سڑک میں کام کر رہے 54 ورکر، برف کے تودوں کی زد میں آکر برف میں پھنس کر رہ گئے تھے۔
Site Admin | March 2, 2025 9:45 PM
اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں برف کے تودے کھسکنے کے واقعے میں بچاؤ کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ آٹھ ورکروں کو مردہ قرار دیا گیا ہے جبکہ 46 افراد کو بچا لیا گیا ہے