اُتراکھنڈ میں آج ایک سڑک حادثے میں کم از کم 8 افراد اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک مسافر گاڑی ندی میں جاگری۔ یہ حادثہ آج شام پتھوڑا گڑھ ضلعے کے مُوانی علاقے میں تھال- پتھوڑا گڑھ روڈ پر پیش آیا۔
حادثے میں تین افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ونود گِری گوسوامی نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اُترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
Site Admin | July 15, 2025 9:25 PM
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلعے میں ایک گاڑی کے دریا میں گِر جانے سے آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں