اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے Kathgodam سے آج آدی کیلاش اور اوم پروت یاترا شروع ہو رہی ہے۔ کماؤں منڈل وکاس نگم نے یاتریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے وسیع تر انتظامات کیے ہیں۔
آدی کیلاش اور اوم پروت یاترا کیلئے 19 یاتریوں کا پہلا جتھہ آج Kathgodam کیلئے روانہ ہوگا۔ اِس جتھے میں اتراکھنڈ کے سات اور مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے 6-6 یاتری شامل ہیں۔ یہ جتھہ بارہ مرد اور سات خواتین پر مشتمل ہے۔ یاتری Kathgodam سے روانہ ہوکر نینی تال، الموڑہ اور پتھوڑہ گڑھ کے مختلف مندروں کا درشن کرتے ہوئے Gunji کی جانب سفر کریں گے۔ وہاں سے یاتری Jolingkong میں آدی کیلاش اور Nabhidhang میں اوم پروت پر پہنچیں گے۔ اب تک 102 یاتری، اِس یاترا کیلئے رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔
Site Admin | May 14, 2025 9:30 AM
اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے Kathgodam سے آج آدی کیلاش اور اوم پروت یاترا شروع ہو رہی ہے
