اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑی خطوں میں تازہ برفباری کی وجہ سے ریاست میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج ریاست کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور برفباری سے متعلق اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔
پیش ہے ایک رپورٹ۔ V-C Sakshi Singh
اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں کَل رات سے لگاتار بارش اور چار دھام سمیت ریاست کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہورہی ہے۔ اس سے درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے اور سرد لہر کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج دن بھر بارش جاری رہے گی۔ ساتھ ہی اُترا کاشی، چمولی، رُدر پریاگ، ٹہری، پتھوڑا گڑھ اور باگیشور کے بالائی خطوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے دہرا دون اور ریاست کے دیگر حصوں میں شدید بارش اور اولے گرنے کے سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔