اتراکھنڈ کے مختلف حصوں میں کَل شام سے بارش کی وجہ سے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پہاڑوں میں جھرنے طغیانی پر ہیں۔
محکمہئ موسمیات نے آج نینی تال، چمپاوَت اور باگیشور ضلعوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے پیشِ نظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔
اسی دوران رودر پریاگ ضلعے میں لگاتار بارش کی وجہ سے کیدار ناتھ یاترا عارضی طور پر معطل کردی ہے۔x