اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے کے ہرسل اور دھرالی خطّے میں حالیہ قدرتی آفت کے بعد بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کی کارروائی جاری ہے۔ اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری آنند بردھن نے تمام ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ باہمی تال میل سے کام کریں اور متاثرہ علاقوں کو سیکٹروں میں تقسیم کر دیں، تاکہ زیادہ تیزی کے ساتھ اور مؤثر انداز میں راحت اور بچاؤ کی کوششوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ 5 اگست کو بادل پھٹنے کے تباہ کُن واقعے کے بعد سے ایک ہزار ایک سو زیادہ لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ اِن میں کل ہرسل اور نیلانگ سے 480 لوگوں کو بچایا گیا اور اُنہیں محفوظ مقامات Jolly Grant, Matli اور Chinyalisaur میں پہنچایا گیا۔
اتراکھنڈ کی شہری ہوابازی ترقیاتی اتھارٹی UCADA اور بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹرس نے راحت اور بچاؤ کی کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے کُل 257 پروازوں کا اہتمام کیا۔ اس دوران ہرسل وادی میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔×