اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے کے دھرالی ہرشل علاقے میں راحت اور بچائو کی کارروائیاں تیزی کے ساتھ انجام دی جارہی ہیں۔ ان کارروائیوں میں اُس وقت تیزی آگئی جب اس کام کیلئے آج Chinook ہیلی کاپٹر کو تعینات کیا گیا۔ شام چھ بجے تک 372 افراد کو گنگوتری سے بچاکر ہرشل لایا گیا ہے۔
موسم صاف ہونے کے بعد پھنسے ہوئے کئی افراد کو دھرالی ہرشل علاقے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ITBP Matil کیمپ اور دہرہ دون میں جولی گرانٹ ہیلی پیڈ پر لایا گیا۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بتایا کہ راحت اور بچائو کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور ان کارروائیوں کو اوّلین ترجیح دی جارہی ہے۔
اترکاشی اور ہرشل دھرالی کے درمیان گنگوتری قومی شاہراہ کو کھولنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ Papadgad اور Bhatwari کے قریب 250 میٹر سڑک کے حصے کو بحال کردیا گیا ہے جو مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا تھا۔