June 29, 2025 3:02 PM

printer

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے میں بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد نو کارکن لاپتہ ہیں

اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے میں آج صبح سویرے Silai Band کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے بعد سے نو کارکن لاپتہ بتائے گئے ہیں جو ایک زیر تعمیر مقام پر کام کر رہے تھے۔ بڑے پیمانے پر بچاؤ کارروائی جاری ہے جس میں NDRF، SDRF اور پولیس کی ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر 19 کارکن وہاں موجود تھے۔ ان میں سے دس کو بچالیا گیا ہے۔ مقامی باشندے بھی تلاش کے کام میں معاونت کر رہے ہیں۔

اِدھر لگاتار بارش ہونے کی وجہ سے ریاست میں گنگوتری اور یمونتری شاہراہوں کے راستے بند ہو گئے ہیں۔ احتیاطی اقدام کے طور پر چار دھام یاترا ایک دن کے لیے روک دی گئی ہے کیونکہ چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کا اندیشہ ہے۔

ریاست کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دہرہ دون میں ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔