ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 9:57 AM | Uttarakhand Cabinet

printer

اتراکھنڈ نے، سابق اگنی ویروں کے لیے سرکاری سروسز میں براہِ راست تقرری کے لیے 10 فیصد Horizontal ریزرویشن کی منظوری دی ہے۔

اترا کھنڈ میں ریاستی کابینہ نے فوج سے واپسی کے بعد سابق اَگنی ویروں کے لیے سرکاری سروِز میں براہ راست بھرتی کے لیے 10 فیصد Horizontal ریزروشین کو منظوری دی ہے۔ کَل وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں ہوئی کابینہ میٹنگ میں اِس کی منظوری دی گئی۔ یہ ریزرویشن ریاستی حکومت کے تحت سروِسز میں گروپ-سی کی پوسٹوں سے متعلق ہے۔ سابق اَگنی ویروں کو براہ راست بھرتی کے دوران جسمانی کارکردگی سے متعلق امتحان نہیں دینا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

اِس دوران ریاستی کابینہ نے اترا کھنڈ آزادئی مذہب ترمیمی بِل 2025 کو بھی منظوری دے دی ہے، جس میں غیر قانونی طور پر مذہبی تبدیلی کو روکنے کے لیے سخت التزامات رکھے  گئے ہیں۔

ترمیمات میں تبدیلی مذہب کی ڈیجیٹل تشہیر پر پابندی، متاثرین کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات اور سخت سزائیں  شامل ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں