اتراکھنڈ میں ہری دوار ضلعے کے روڑکی شہر میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی IIT کی 25ویں تقسیم اسناد کی تقریب آج انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کے دوران دو ہزار 614 طالب علموں کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ IIT روڑکی میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم، ملک کی ترقی میں تعاون کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نہ صرف جدت طرازی کو فروغ دے رہی ہے بلکہ اسٹارٹ اَپس کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع وضع کرنے پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
Site Admin | September 5, 2025 9:38 PM
اتراکھنڈ میں ہری دوار ضلعے کے روڑکی شہر میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی IIT کی 25ویں تقسیم اسناد کی تقریب آج انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی