اتراکھنڈ میں کیدارناتھ دھام کے دوار، عقیدتمندوں کیلئے کل صبح 7 بجے کھول دیئے جائیں گے۔ بابا کیدار ناتھ کے قابل احترام ’پنچ مُکھی چَل وِگرہ اُتسو ڈولی‘ بھی دھام پر پہنچ گیا ہے، جس کے دوران فوجی بینڈ نے دُھنیں بجائیں اور منتروں کا جاپ کیا گیا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ 10 ہزار سے زیادہ عقیدت مند، مندر پہنچ چکے ہیں۔
Site Admin | May 1, 2025 9:44 PM
اتراکھنڈ میں کیدارناتھ دھام کے دوار، عقیدتمندوں کیلئے کل صبح 7 بجے کھول دیئے جائیں گے
