اتراکھنڈ میں چمولی ضلعے کے Mana گاؤں کے نزدیک کَل صبح بڑے پیمانے پر برف کے تودے گرنے سے پھنسے ہوئے 33 ورکروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ میں چمولی ضلعے کے Mana گاؤں کے نزدیک کَل صبح بڑے پیمانے پر برف کے تودے گرنے سے پھنسے ہوئے 33 ورکروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ BRO کمانڈر اَنکور مہاجن نے آکاشوانی کو بتایا کہ ITBP، NDRF، SDRF اور بھارتی فوج کی ٹیمیں، باقیماندہ ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے تلاشی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ البتہ خراب موسم، اِن کوششوں میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے بات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دہرہ دون میں اسٹیٹ ایمرجنسی کنٹرول روم میں باؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور دیگر ایجنسیاں، پھنسے ہوئے ورکروں کو باہر نکالنے کیلئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ x

V/C Sakshi Singh

4 زخمی ورکروں کو ITBP کے فوجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ BRO مشینری برف ہٹانے کا کام سرگرمی سے انجام دے رہی ہے اور اگر موسم نے اجازت دی تو بچاؤ کوششوں میں تیزی لانے کے لیے آج MI-17 ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جائے گی۔ تلاش اور بچاؤ کارروائیاں کل دیر شام تک جاری رہیں لیکن شدید برفباری کی وجہ سے بچاؤ مہم کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔ وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہاہے، تاکہ ضلع انتظامیہ کے لیے ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی صورتحال کا جائزہ لینے اور افسران کو بچاؤ کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دینے کی غرض سے دو بار آفات سے سے نمٹنے کی کارروائیوں سے متعلق مرکز گئے۔

وزیراعلیٰ نے جوشی مٹھ میں آفات سے متعلق کنٹرول روم قائم کرنے اور بچاؤ کارروائی میں تیزی لانے کے لیے ڈرونز کے استعمال کاحکم دیا۔