March 1, 2025 9:34 PM

printer

اتراکھنڈ میں چمولی ضلعے کے Mana گاؤں میں باقی 5 لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے بچاؤ اور راحت کی کارروائی جاری ہے۔ اب تک 50 لوگوں کو بچایا جاچکا ہے

اترا کھنڈ کے چمولی ضلعے کے Mana گاؤں میں برف کے تودے کھسکنے کے بعد سے اب تک 50 ورکروں کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ پانچ ورکروں کا پتہ لگانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اسی دوران ان چار زخمی ورکروں کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے حالات کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقے کا ہوائی سَروے کیا اور بچاؤ کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کی تازہ معلومات لینے کے لیے وزیر اعلیٰ سے فون پر بات کی اور مرکزی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہائی کی ہے۔